صنعا(ارنا) امریکہ اور برطانیہ نے یمن کو فضائی حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔
نیوز ایجنسی رائٹرز نے ایک امریکی اہلکار کے حوالے سے بتایا ہے کہ یمن پر میزائلوں اور جنگی طیاروں سے حملہ کیا گیا۔
کہا جارہا ہے کہ امریکی فوج نے یمن میں مختلف اہداف کو نشانہ بنایا ہے۔ یہ حملے لڑاکا بمبار طیاروں اور ٹام ہک میزائلوں سے کیے گئے۔
یمن پر امریکہ اور برطانیہ کا مشترکہ حملہ آسٹریلیا، کینیڈا، ہالینڈ اور بحرین کے تعاون سے کیا گیا۔
دوسری جانب اطلاعات ہیں کہ یمن کی قومی فوج نے اپنے ملک کے خلاف امریکی اور برطانوی فضائی جارحیت کے جواب میں بحیرہ احمر میں ایک امریکی ہدف کو بیلسٹک میزائلوں سے نشانہ بنایا ہے۔
ادھر المیادین ٹی وی نے بتایا ہے کہ یمن پر امریکی اور برطانوی حملوں کے جواب میں یمن کی فوج نے مقبوضہ فلسطین (اسرائیل) میں بھی ایک ہدف کو نشانہ بنایا ہے۔
درایں اثنا امریکی جریدے بلومبرگ نے یمن پر امریکہ اور برطانیہ کے فضائی حملے کو ایک بڑا جوا قرار دیا ہے۔
جریدے کا کہنا ہے کہ امریکہ نے یمن پر فضائی حملے کرکے در اصل ایک بڑا جوا کھیلا ہے۔
بلومبرگ کے مطابق امریکہ اور برطانیہ کا یمن پر حملہ کشیدگی میں اضافے اور ایک بڑی علاقائی جنگ میں تبدیل کرنے کی کوشش ہے۔
آپ کا تبصرہ